جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرہل

image

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے۔ جہاد کا اعلان کسی فرد یا گروہ کا نہیں بلکہ ریاست کا اختیار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ شرکاء نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور قومی یکجہتی کے فروغ پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں۔ آئین تمام مذاہب کو مکمل حقوق فراہم کرتا ہے اور قومی اتحاد صرف برابری اور ہم آہنگی سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے جس کا پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ بھرپور جواب دے رہی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے اور تمام پاکستانی برابر ہیں۔ اگر متحد رہیں تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے کسی فرد یا گروہ کو یہ حق حاصل نہیں۔ مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کے نمائندوں نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نشستیں قومی ہم آہنگی میں اضافہ کرتی ہیں اور ان کا تسلسل وقت کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.