بنوں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے ممند خیل میں 2 گروپوں کے درمیان اراضی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، نعشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے تین کا تعلق ایک اور دو کا تعلق دوسرے فریق سے ہے۔