16 رائفلیں ہی نہیں ملیں، زمان پارک میں شر پسند اور کالعدم تنظیموں کے لوگ موجود تھے، رانا ثناء اللہ

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، شہریوں کو اس حوالے سے تکلیف تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ زمان پارک میں شر پسند اور کالعدم تنظیموں کے لوگ موجود تھے، نوگو ایریا کو کلیئر کروانے کے لئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

عمران خان ملک میں افرا تفری اور فتنہ چاہتا ہے،یہ شخص اپنے مخالفین کے ساتھ بیٹھنا اور بات نہیں کرنا چاہتا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے باہر کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ رہائش گاہ سے 16 رائفلیں ہی نہیں ملیں،بلکہ آئی جی پنجاب سب واضح کردیں گے۔

آج بھی پولیس نے غیر مسلح ہوکر اس ایریا کوکلیئر کرایا، آئی جی پنجاب پریس کانفرنس میں تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.