پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم زمان پارک میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن تمام راستے بند ہیں، آرٹیکل 15 شہریوں کو آزاد نقل و حرکت کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، فارن اور معاشی پالیسی تباہ ہو گئی ہے،ان کے لیے ایک بات تنگ کر رہی کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کرنا ہے؟ایک خاتون نے تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہائی جیک کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، وہاں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا،آج زمان پارک میں جو ہوا وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ،ہمشیرہ اور ملازمین کو ہراساں کیا گیا، ہم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے لیکن واپس آنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کورٹ کے آرڈر پر اسلام آباد جارہے تھے لیکن انہیں پیش نہیں ہونے دیا جارہے،ہم آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو پریس کانفرنس کی کل کی اس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.