لاکھوں کا بیگ لے کر آئیں تھیں ۔۔ پی ایس ایل کے فائنل میں شاہین شاہ کی بیوی نے کتنے لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ لے رکھا تھا؟ جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

image

پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک بہترین کھلاڑی ہونے کا پختہ ثبوت دیا وہ کئی روز سے شدید بیمار میں مبتلا تھے لیکن اپنے میچز بھرپور جدوجہد کے ساتھ کھیل رہے تھے، اسی جذبے سے کل انہوں نے لاہور قلندر کی ٹیم کو سیزن 8 کا ٹائٹل جتوانے کے لیے بہترین کھیل پیش کیا۔

شاہین شاہ کی بیگم انشاء آفریدی بھی میچ دیکھنے کے لیے اپنی بہن اقصیٰ آفریدی کے ہمراہ سٹیڈیم میں موجود تھیں۔ میچ جیتنے کے بعد شاہین کی بیگم اور ان کی بہن دونوں ہی گراؤنڈ میں شاہین کے ساتھ خوشیاں منا رہی تھیں۔ ٹرافی کے ہمراہ دونوں میاں بیوی کی یہ پہلی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔

وہیں ایک سوال بھی فینز کے دلوں میں خوب گھر کر رہا ہے کیونکہ شاہین شاہ کی بیگم نے جو ہینڈ بیگ لے رکھا ہے وہ معروف عالمی برانڈ گوچی کا ہے جو اب آؤٹ آف سٹاک ہے یعنی آج کل یہ بیگ لوگوں کو نہیں مل رہا البتہ اس کی آفیشل قیمت 2,213 ڈالر ہے جو پاکستانی 6 لاکھ 14 ہزار سے بھی زائد ہے۔

شاہین اور انشاء کی گراؤنڈ سے وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں یہ بات سب سے زیادہ پسند کی جا رہی ہے کہ کیسے شاہین نے انشاء کا دوپٹہ ٹھیک کیا اور اسے سر سے گرنے نہ دیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.