پاکستان سپر لیگ کا دسواں سیزن صرف کرکٹ کے دیوانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لحاظ سے بھی خاصا یادگار ثابت ہو رہا ہے۔ رواں سال کئی نامور ستارے ایسے معاوضوں پر کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔ اب کرکٹ نہ صرف ایک کھیل ہے بلکہ بڑی رقم کا کھیل بھی بن چکا ہے۔
وارنر
اس بار سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں، جو کراچی کنگز کے لیے پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں۔ ان کے معاہدے کی مالیت 3 لاکھ ڈالرز بتائی جا رہی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 8 کروڑ سے زیادہ بنتی ہے۔ ان کا جارحانہ انداز اور تجربہ کراچی کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈیرل مچل
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے لاہور قلندرز سے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔ ان کی مستقل کارکردگی اور ذمہ دار بیٹنگ انہیں ٹیم کا قابلِ بھروسہ کھلاڑی بناتی ہے۔
بابر اعظم
پاکستانی کرکٹ کے نمایاں نام بابر اعظم اس بار بھی پشاور زلمی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، اسی معاہدے کی مالیت پر جو مچل کو ملا۔ وہ اپنی خاموش مگر موثر بیٹنگ سے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کرنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ بابراعظم نے پشاور زلمی کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے
فخر زمان
فخر زمان، جو کئی اہم مواقع پر پاکستان کو جتوا چکے ہیں، اس سیزن میں بھی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں اور ان کی ڈیل بھی 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کی ہے۔ ان کا بے خوف انداز اور تیز کھیلنا شائقین کو خاصا پسند ہے۔
شاہین آفریدی
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اسی معاوضے کے ساتھ اس سیزن کا حصہ ہیں۔ ان کی یارکرز اور سوئنگ باؤلنگ نے دنیا بھر میں انہیں مقبول بنا رکھا ہے، اور اب وہ ایک مستقل خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے
صائم ایوب
نوجوان اوپنر صائم ایوب نے تیز بیٹنگ سے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔ وہ پشاور زلمی کے لیے کھیل رہے ہیں اور ان کا بھی معاہدہ دیگر سینئر کھلاڑیوں جیسا ہی ہے۔ حال ہی میں ان کا نام آئی سی سی ایمرجنگ پلیئر کے لیے بھی سامنے آیا ہے، جو ان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ صائم ایوب نے بھی پشاور زلمی کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔
نسیم شاہ
اسلام آباد یونائیٹڈ نے نوجوان پیسر نسیم شاہ کو بھی 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ ان کی رفتار اور نپی تلی باؤلنگ کسی بھی بیٹنگ لائن کے لیے پریشانی بن سکتی ہے۔
محمد رضوان
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اس سال بھی بہترین معاوضے کے ساتھ پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ ان کی سادگی، مستقل مزاجی اور وکٹ کے پیچھے مہارت انہیں ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی بناتی ہے۔ محمد رضوان نے ملتان سلطانز کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا معاہدہ کیا ہےکو کہ پاکستانی 6 کروڑ سے زائد رقم بنتی ہے۔