یہ مجھے بالکل پسند نہیں تھے۔۔ کامران اکمل کی اہلیہ شادی سے پہلے کس کھلاڑی کو پسند کرتی تھیں؟ دلچسپ انکشافات

image

"کامران اکمل مجھے بالکل بھی پسند نہیں تھے، میں معین خان کی فین تھی!"ہ

پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل کی اہلیہ عائزہ الیاس نے اپنی شادی سے متعلق ایسا دلچسپ راز فاش کر دیا کہ سننے والے حیران رہ گئے!

"یہ میرے اسکول میں مہمان خصوصی بن کر آئے تھے، لیکن مجھے ذرا بھی پسند نہیں تھے۔ عمر (اکمل) کہنے لگا کہ وکٹ کیپر آیا ہے، میں نے فوراً جواب دیا—مجھے تو معین خان پسند ہے!"

یہ انکشاف انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام 'شان سحور' میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی ارینجڈ میرج کے پیچھے کی کہانی سنائی۔

کامران اکمل نے بھی اپنی کہانی شیئر کی اور کہا کہ جب انہیں شادی کی اطلاع ملی، تو وہ خوش نہیں تھے!

"ویسٹ انڈیز کا دورہ ختم کر کے واپس آیا تو گھر والوں نے کہا—بیٹا، شادی کر رہے ہیں! میں نے حیران ہو کر کہا، ابھی کیوں؟ ابھی تو مجھے کرکٹ کھیلنی ہے! میں ان چکروں میں نہیں پڑنا چاہتا!"

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ ناراض رہے، والدین کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن جب عائزہ سے ملاقات ہوئی، تب جا کر فیصلہ کر لیا کہ اب شادی کرنی ہے!

عائزہ نے بتایا کہ یہ رشتہ ان کے بھائی اور کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کی دوستی کے باعث طے پایا۔

"عمر اور میرا بھائی اکٹھے کرکٹ کھیلتے تھے، بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا تو انکل (کامران کے والد) عیادت کے لیے آئے، پھر آنٹی کو ساتھ لے کر آئے اور وہیں رشتہ طے ہو گیا!"

عائزہ نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے تو اس معاملے کی کچھ خبر نہیں تھی، لیکن ان کے بھائی اور عمر اکمل نے پہلے سے ہی ذہن میں طے کر رکھا تھا کہ یہ رشتہ ہو کر رہے گا!

عائزہ نے صاف صاف کہا کہ وہ کرکٹرز سے شادی کے خلاف تھیں!

"میں شادی کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھی، مجھے پڑھنا تھا، اور کرکٹرز سے شادی نہ کرنے کی وجہ ان کا گلیمر اور فین فالوونگ تھی!"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.