نیازی صاحب! لوگوں کو بے وقوف نہ بنائیں، بتائیں فرح خان کہاں بیٹھی ہیں؟ رانا ثنا اللہ

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب! لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں، آپ بتائیں فرح خان کہاں بیٹھی ہیں؟

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہا ہے، عمران خان سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ مریم نواز انہیں ایکسپوز کرے گی، عمران خان نے سیاست میں بد تہذیبی کے کلچر کو فروغ دیا، مریم نواز نے عمران خان کی نام نہاد سیاست کو بے نقاب کردیا۔

انہوں نے کہا مریم نواز عمران خان کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، آج عمران خان نے کہا کہ انہیں قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا گیٹ توڑ کر جوڈیشل کمپلیکس گئے اس دن کونسی سازش تھی؟

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا  عمران خان کو کوئی حق نہیں کہ زبردستی گاڑی کے ساتھ عدالت میں داخل ہوں، عمران خان نے کل مسلح افراد کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، آپ جوڈیشل کمپلیکس میں مسلح افراد ساتھ لیکر جانا چاہتے تھے، مسلح جتھوں کے ساتھ عدالت جانا غنڈہ گردی ہے۔

انہوں نے کہا کیا ہم نے آپ کو کہا تھا کہ جھتے کے ساتھ عدالت جائیں؟ مسلح جتھہ لیکر عدالت جانا بہت سارے لوگوں کیلئے ممکن ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کس بے شرمی کے ساتھ آپ یہ بات کر رہے ہیں کہ لوٹ کے لے گئے، آپ بتائیں فرح خان کہاں بیٹھی ہیں؟ اور وہ اس وقت کہاں ہیں؟


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.