پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وہ کل گورنر کے پی حاجی غلام علی کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔
انہوں نے کہا گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے بعد اگلے روز پھر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے اسپیکر مشتاق احمد غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنر صاحب! ایسے تو کام نہیں چلے گا، اب بھی وقت ہے آپ تاریخ کا اعلان کر دیں۔