اسلام آباد میں زلزلے کے وقت سیڑیاں اترتا شخص جاں بحق

image

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں سیڑیاں اترتا شخص ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا

ترجمان وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرجی سیون میں سیڑیوں سے نیچے اترتے ھوئےایک شخص کو دل کا دور ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے  پولی کلینک اسپتال میں لایا گیا لیکن جان بر نہ ہو سکا۔ اسلام آباد میں زلزلے کی وجہ سے بعض عمارتوں کو جزوی نقصان بھی پہنچا تاہم کسی عمارت کے گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب  خیبر پختونخوا میں زلزلے سے 9 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبر پختونخوا میں آنے والے زلزلے کے باعث صوبے بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

منگل کی رات اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر اسکیل پر جن کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.