مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، عمران خان

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے  آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو لنک سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے لیے روانہ ہوا تو آئی جی اسلام آباد اہلکاروں پر برس پڑا،ذہنی طور پر تیار تھا کہ یہ مجھے پکڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جب روانہ ہوا تو سب کو کہا تھ ایہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جیل میں چلا جاؤں گا مگر اپنے لوگوں کا قتلِ عام نہیں چاہتا،کبھی ہارنہیں مانوں گا،آخری گیند تک ان کامقابلہ کروں گا۔

انہوں نے آج شام زمان پارک میں آپریشن شروع کرنےکا بھی خدشہ ظاہر کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے پی ٹی آئی کوئی بہت خطرناک جماعت ہے،حسان نیازی ضمانت لے کرباہر نکلا تو اسے گرفتار کردیا،ملکی تاریخ کے تمام مقدمات کے ریکارڈ توڑچکا ہوں،ہرقسم کاکیس مجھ پر بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپرہی حملہ ہوا اور کیس بھی ہم پر ہی بن رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہفتے کے روزلاہور میں جلسہ کریں گے،ہمارا جلسہ اس حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.