وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

image

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم میاں شہباز شریف کریں گے۔

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت طلب کیا جانے والا اجلاس شام 6 بجے منعقد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے فیصلوں پر غور و خوص کیا جائے گا جب کہ اہم قانون سازی پر بھی وفاقی کابینہ صلاح و مشورہ کرے گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی گفت و شنید کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.