معروف صحافی جاوید چودھری کو بھی ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا

image

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب کے دوران معروف صحافی جاوید چودھری کو ستارہ امتیاز دیا۔

یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اہم شخصیات کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی،ان معروف شخصیات میں ملک کے معروف صحافی جاوید چودھری بھی شامل تھے۔

ان کو بہترین صحافتی خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

صدرمملکت عارف علوی نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری، لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا، سرتاج عزیز، میر حاصل خان بزنجو (ان کے بیٹے نے نشان امتیاز وصول کیا)،جسٹس (ر) بھگوان داس کا اعزاز ان کی بیوہ نے حاصل کیا۔بلقیس ایدھی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا ان کی بیٹی نے اعزاز وصول کیا،سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا، رابن رافیل سمیت دیگر اہم شخصیات کو اعزازت سے نواز ا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.