ملک نہیں چلتا تو مارشل لا  کو دعوت دے دیں، خالد مگسی

image

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور حکومتی اتحادی خالد مگسی نے کہا کہ اگر فیصلے نہیں ہوتے تو مارشل لا کو دعوت دے دیں، انہیں کہیں کہ ہمیں ملک ٹھنڈٖا کرکے دے دیں بعد میں ہم خود سنبھال لیں گے۔

خالد مگسی نے کہا کہ ادارے کی توہین ہو رہی ہے۔ ملک سے باہر پاکستانی ادارے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اگر الیکش نہیں ہوتا صاف کہہ دیں کہ نہیں ہوسکتا۔ اگر الیکشن ہوسکتا ہے تو پھر کرا دیں۔ قوم کو کسی کنارے تو لگائیں۔

رہنما بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس تو بلا  لیا گیا ہے اگر مضطوط فیصلے نہ کئے تو لوگ ہم پر ہنسیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.