سرکاری افسران پر بڑی گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد

image

لاہور:کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں سرکاری افسران پر آج 24مارچ سے 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے استعمال پرپابندی ہو گی۔

کابینہ ڈویژن نے چھوٹی گاڑیوں کے استعمال سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پولیس،ایف آئی اے اورکسٹمزانٹیلی جنس کو کابینہ ڈویژن کا مراسلہ موصول ہوگیا۔

مراسلے کے مطابق 23 مارچ کے بعد 1800 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں ہوسکتیں،سرکاری افسران جمعہ سے1800 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کریں۔

صرف 1800 سی سی تک ایس یو وی اورسیڈان گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں۔پابندی وزیراعظم کی کفایت شعاری کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی گئی،کئی اداروں میں افسران اس وقت 4400 سی سی تک گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.