عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کر دیا ہے۔ عدالت نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی، 29مارچ تک عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔

عدالت میں عمران خان کے وکیل گوہرعلی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے، وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں 30مارچ کو کچہری آرہے ہیں، انہوں نے موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ وارنٹ معطلی جاری رکھیں۔

وکیل گوہر علی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس والے وارنٹ 30مارچ تک معطل ہیں، سول کورٹ میں وارنٹ گرفتاری کی تاریخ 29 سے 30مارچ کی درخواست کرتاہوں۔

جج نے اس موقع پر استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عجیب بات کررہے، 30مارچ کی استدعا کررہے ہیں وارنٹ گرفتاری کا حکم 29 کاہے،29مارچ کو عدالت کوئی بھی فیصلہ جاری کرسکتی ہے۔

اس موقع پر جج نے استفسار کیا کہ عمران خان خاتون جج کیس میں کبھی پیش ہوئے؟ جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کیس میں کبھی پیش نہیں ہوئے، مقدمے کے نقول بھی دینی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.