لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عمران خان زمان پارک اپنی رہائش گاہ سے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
لاہور ہائی کورٹ عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت3 بجے کر ے گی۔
عمران خان کی حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا2رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
عمران خان سخت سکیورٹی میں لاہور ہائی کورٹ پہنچے، عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لئے رجوع کر رکھا ہے۔