کھلاڑی روزہ رکھیں گے یا نہیں؟ کپتان شاداب خان کے جواب نے سب کو حیران کردیا

image

“تمام کھلاڑی روزے رکھیں گے۔ میرا خود بھی پہلی بار رمضان میں میچ کھیلنے کا تجربہ ہے مگر ایک کھلاڑی کو پتا ہوتا ہے کہ اس کے جسم کو کب کس چیز کی ضرورت ہے اس لئے کھلاڑی خود اس کو کنٹرول کریں گے اور روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کریں گے“

یہ کہنا ہے پاک افغان سیریز کے لئے منتخب ہونے والے پاکستان کے نئے کپتان شاداب خان کا جنھوں نے کل میچ کے بعد میڈیا کے کئی سوالات کے جواب دیے۔

پی ایس ایل کے بعد ٹیم فارم میں ہے

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم اس وقت پی ایس ایل کھیلنے کے بعد فارم میں ہے اور اس لئے اچھا کھیل سکتی ہے جبکہ دوسری طرف افغانستان کی ٹیم بھی بہت اچھی ہے اس لئے ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں محنت اور عقل دونوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

شاداب خان کی کارکردگی

واضح رہے کہ کل افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹس سے شکست دی تھی جبکہ کپتان شاداب خان صرف 12 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.