لاہور میں پھل، سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر، مرغی کی قیمت برقرار

image

لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دئیے گئے۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 497 روپے کی سطح پر برقرار۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق لاہور میں اول درجے کا آلو 48 روپے فی کلو  جبکہ  اول درجے کا پیاز 116 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک 625 روپے فی کلو جبکہ  چین سے درآمد شدہ لہسن 340روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

نرخ نامے مطابق ٹماٹر 115 روپے فی کلو، فارمی کھیرا 64 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔

اسی طرح میتھی 74 روپے، بینگن 68 روپے، پھول گوبھی 74 روپے جبکہ شلجم کا ریٹ 47 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 105 روپے اور چائنہ کا لیموں 210 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔

اسی طرح مٹر 145 روپے، گھیا کدو 95 روپے، چائنہ کا گاجر 64 روپے، کریلا 145 روپے اور فارمی پالک کا نرخ  47 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے۔

لاہور میں اول درجے کے سیب کی قیمت 320 روپے فی کلو، بدانہ انار 680 روپے، قندھاری انار 325 روپے فی کلو بکے گا۔

ایرانی کھجور 490 روپے فی کلو جبکہ  امرود 155 روپے اور چیکو 210 روپے فی کلو طے ہوا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں اول درجے کا کیلا فی درجن 200 روپے جبکہ  پپیتا 220 روپے فی کلو فرخت کیا جائے گا۔

ریٹ لسٹ کے مطابق لاہور میں زندہ برائلر تھوک میں 323 روپے اور پرچون میں 331 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت  239 روپے ہو گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.