کسی سے لڑائی نہیں سب ادارے ہمارے ہیں، شیخ رشید

image

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے لڑائی نہیں اور سب ادارے ہمارے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور شہباز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ غریب مر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو کہتا ہوں کہ ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں اور بات چیت کا ایجنڈا صرف انتخاب ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تم لوگ اپنی سیاست نہیں بلکہ ریاست کو تباہ کرنے آئے ہو، ہماری کسی سے لڑائی نہیں اور سب ادارے ہمارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بات چیت کر رہے ہیں لیکن معاہدہ نہیں ہو رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.