عثمان ڈار نے جلسہ گاہ پہنچنے کیلئے رکشے کی لفٹ لی

image

ٹوئٹر پر عثمان ڈار کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں دیکھایا گیا عثمان ڈار ایک چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان کی طرف جارہے ہیں۔

وڈیو میں عثمان ڈار نے چنگچی رکشہ ڈارئیور کا تعارف کرایا ساتھ ہی اویس نامی چنگچی رکشہ ڈارئیور کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے عثمان ڈار کو رکشے پر بیٹھایا۔

جلسے سے واپسی پر راستے بند اور ہمارا دیسی جُگاڑ۔۔ کنٹینر کا توڑ چنگ چی رکشہ سے نکال لیا۔ لاہور زندہ آباد

— Usman Dar (@UdarOfficial)

وڈیو میں عثمان ڈار نےکہا کہ پنجاب حکومت کو عمران خان اور مینار پاکستان جلسے کا اتنا خوف تھا کہ جگہ جگہ کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کی گئیں۔ کہتے ہیں لاہویوں سمیت ملک بھر سے آئے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ اتنی رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کے باعث شہر بھر میں مختف سڑکوں کو بند کیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر بند تھی۔ پی ٹی آئی کارکنان سمیت رہنماؤں کو بھی جسلہ گاہ پہنچنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.