پی ٹی آئی کی انتخابی تیاریاں تیز، الیکش سیل قائم

image

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران  خا ن نے انتخابی امور کے لئے پارٹی الیکشن سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،ہمایوں اختر پی ٹی آئی الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہوں گے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی  امور سے پارٹی قیادت اورامیدواروں کو آگاہ رکھے گا، آئین کے مطابق  انتخابات ہوکررہیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ،انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے خلاف آئینی ،قانونی اورسیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے۔

اعجاز چودھری ، ریاض فتیانہ  اوررائے عزیز اللہ  الیکشن سیل کے ممبر نامزد ہوئے ہیں، پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھےگا اور ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈ  اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.