سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل، چیف جسٹس کو امیر جماعت اسلامی کا خط

image

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی میں ہونے والے  بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے یہ اپیل چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے جانے والے خط میں کی ہے جس میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی کا آئندہ میئر جیالا ہوگا، ناقص انتخابی فہرستیں اوربدنیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کی گئیں۔

سراج الحق نے تحریر کردہ خط میں الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتخابی عملے کی تعیناتی کی گئی،  بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر انتخابی عملہ حکومتی جماعت کا حامی تھا، کئی یوسیز کے آراو ز نے ہارے ہوئے پیپلز پارٹی امیدواروں کی جیت کا اعلان کیا، دھاندلی کیسز انہی آراوز کو بھیجے گئے جن پر دھاندلی کے الزامات تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی کی 6 یونین کمیٹیوں میں بدترین دھاندلی ہوئی، ان کمیٹیوں میں فارم 11 کے نتائج کے برعکس آر او نے نتیجے جاری کیے، 66 ایسے پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی تھی جہاں رزلٹ تبدیل کیے گئے،  الیکشن کمیشن نے خود سے منتخب کردہ محض 17 پولنگ اسٹیشنز پر ری کاؤنٹنگ کا حکم دیا۔

چیف جسٹس کے نام تحریر کردہ خط میں سراج الحق نے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس معاملے کا فوری نوٹس لے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین و قانون کی خلاف ورزی پر فیصلہ دے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.