ریلوے اسٹیشن پر بچھڑے ماں بیٹا 8 سال بعد مل گئے

image

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےچائلڈپروٹیکشن بیورو گوجرانولہ کے دورے پر علی حسن نامی بچے سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی، انسپکٹر ارشد پاشا نے دو روز کی تلاش کے بعد علی حسن کا خاندان کو ٹھونڈ لیا۔

علی حسن کی والدہ آمنہ بی بی  اپنے بچے کو دیکھتے ہی جذباتی ہوں گئیں اور بچے کو گلے لگا لیا۔ ماں بیٹا 8 سال قبل ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک دوسرے سے بچھڑے تھے

والدہ علی حسن آمنہ بی بی نے 8 سال بعد بچے کو پا کر وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.