پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کہاں ہیں، پتہ چل گیا

image

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اظہر مشوانی لاپتہ کیس میں ایف آئی اے اور پولیس حکام پیش ہوئے، اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ اظہر مشوانی کو ایف آئی اے اسلام آباد لے آئی ہے، اظہر مشوانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اظہر مشوانی ایف آئی اے اسلام آباد کی حراست میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

اظہر کو ایف آئی اے اسلام آباد لے آئی ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام

۹۲ نیوز کے کچھ دوستوں مطابق تھوڑی دیر میں چیزیں مزید کلیئر ہو جائیں گی۔

— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.