الیکشن ملتوی کیس، فل کورٹ بینچ سے ابہام دور ہوگا، وزیر قانون

image

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے معاملے پر اسی دن بتا دیا تھا فیصلہ چار تین کا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ فل بینچ تشکیل دینے سے  مقدمات میں ابہام دورہوجائے گا، موجودہ  بینچ  سے استدعا  ہے فل کورٹ تشکیل دیاجائے، ادا رے کی تکریم  کے لیے فل کورٹ معاملے کو دیکھے۔

ن لیگ ،جے یوآئی  اور پیپلزپارٹی کے وکلا  عدالت میں ہیں، ججز کے اختلافی  نوٹ کے مطابق چار تین کی نسبت  درخواستیں  مسترد ہوئیں ہیں،گذشتہ روز 2ججز کا اختلافی فیصلہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قانونی مشورہ دینا میرا کام نہیں،الیکشن کمیشن آرٹیکل 218(3) کے تحت اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا، الیکشن کمیشن کسی فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.