اضافی اور اختلافی نوٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،فواد چودھری

image

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اضافی اور اختلافی نوٹ آتے رہتے ہیں۔

سپریم کورٹ پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق فیصلہ 3-2 کا تھا، ججز کے اضافی اور اختلافی نوٹ آتے رہتے ہیں، اضافی اور اختلافی نوٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد اور خود مختار عدلیہ چاہتی ہے، مریم اورنگزیب جس نے کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا اس کو ترجمان بنا دیا گیا ہے تو یہی حال ہونا تھا پھر۔

مضبوط سپریم کورٹ دیکھنا چاہتے ہیں، بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کا ہے، تحریک انصاف کا موقف وہی ہے جو عوام کا موقف ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.