جمائمہ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد کی گھسنے کی کوشش

image

لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔

جمائمہ نے سی سی ٹی وی سے لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “اگر آپ ان کی شناخت کر سکتے ہیں تو براہ مہربانی مجھے اطلاع کریں”

If you can identify them, then please let me know….

— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan)

جمائمہ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم وہ نہیں جانتی کہ حالیہ اور سابقہ واقعے میں ملوث افراد ایک ہی ہیں یا اس واقعے میں کوئی اور لوگ ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ جمائمہ کے لندن فلیٹ میں چند روز قبل بھی نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی تھی اور واقعے کے چند روز بعد پھر اسی طرح کا واقعہ پیش آ گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.