بچی نے سورہ فاتحہ سنی تو منہ کھول لیا ۔۔ اسلام قبول کرنے والی غیر مسلم لڑکی نے نومولود بیٹی کو قرآن سنایا تو اس نے کیا عمل کیا؟ رد عمل وائرل

image

ماں نے بچی کے سامنے سورہ فاتحہ کی تلاوت لگا دی ۔ اس عورت نے ابھی نیا نیا اسلام قبول کیا ہے اور یہ جانتی ہے کہ دین اسلام میں بیٹی کو کتنی اہمیت حاصل ہے تو اس نے اپنی نومولود بیٹی کا رد عمل دیکھنے کیلئے اس کے سامنے تلاوت لگائی تو پھر کیا ہوا؟آئیے جانتے ہیں

اس خاتون کا نام عائشہ روزیلی ہے جبکہ اس نے آج سے 3 سال قبل اسلام قبول کیا اور ایک پاکستانی مرد سے شادی بھی کر لی۔ اب شادی کے 3 سال بعد اسے اللہ پاک نے ایک خوبصورت بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جس کے ساتھ یہ ہمیشہ کھیلتی رہتی ہیں۔ مگر آج عائشہ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی 10 ہفتوں کی بچی کا رد عمل دیکھے گی۔

اس کی بیٹی کا نام خدیجہ ہے اور اسے بیڈ پر لیٹا کر اس نے لیپ ٹاپ پر تلاوت لگا دی۔ جیسے ہی تلاوت شروع ہوئی تو بچی کو یہ اچھی لگی اور اس نے ٹانگیں اور ہاتھ زور زور سے ہلانا شروع کر دیا ساتھ ہی ساتھ اس کے چہرے پر بھی کمال مسکراہٹ تھی یہی نہیں بچی منہ کھول کر ہنس بھی رہی تھی جو کہ بلاشبہ ایک حسین منظر تھا۔

اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں والدہ نے محفوظ کر لیا ۔ پھر کہنے لگی کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے مجھے اسلام کو مذہب کو اپنانے کی توفیق دی، اپنے خوشحال گھرانے پر بہت خوش ہوں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts