ہر سال کی طرح اس سال بھی شوال کے چاند کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ عید کس دن ہوگی اس کا حتمی اعلان تو 29 ویں روزے کو چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا البتہ ماہر فلکیات نے اس حوالے سے اہم پیشن گوئی کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ایسٹرانومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروانکے مطابق عید الفطر 21 اپریل کو ہو گی۔ شوال کا چاند 20 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:13 منٹ پر پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے 22 منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔ البتہ یو اے ای کے شہری بھی عید الفطر حکومت کی جانب سے تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد ہی منائیں گے۔ یو اے ای میں 21 اپریل سے 24 اپریل تک عید کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
پاکستان میں بھی 29 ویں روزے یعنی 20 اپریل کو چاند دیکھا جائے گا اور عید 21 یا 22 اپریل کو شوال کے چاند کے حساب سے منائی جائے گی۔
پاکستان میں رمضان المبارک کے اوقات معلوم کریں