سلمان خان کو ناراض کیا تو کیرئیر ختم کر دیا۔۔ فلم تیرے نام میں سلمان خان کی اداکارہ کا کیا حال ہوا تھا؟

image

سلمان خان نے ویسے تو بالی ووڈ میں کئی اہم اور دلچسپ فلمیں کی ہیں، جو کہ جج خاص پیغام بھی دے رہے ہوتی ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کچھ مختلف طرح سے بتائیں گے۔

سلمان خان کی فلم تیرے نام جو کہ اپنے وقت کی مقبول ترین فلم ثابت ہوئی تھی، میں اداکارہ کے طور پر سامنے آنے والی لڑکی، جو اب کہاں غائب ہے؟ اکثر لوگوں کو علم ہی نہیں۔

معصوم سی بھولی بھالی یہ اداکارہ بھومیکا چاولہ ہیں، جو کہ تامل اداکارہ ہیں، بالی ووڈ کی پہلی فلم ہی اداکارہ کو ایسی ملی کہ سلمان خان مدمقابل آ گئے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے کیرئیر ڈے متعلق بتایا کہ تیرے نام کے ٹریلر کی لانچنگ کے دنوں میں سلمان خان نے ایک پارٹی رکھی تھی، جو کہ رات تک چل رہی تھی۔

لیکن میں 1 بجے تک ہی معزرت کر کے آ گئی، جس کے بعد میرے کیرئیر ایسا ڈوبا کہ پھر اس طرح نہیں چلا، تاہم ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ قسمت میں جو ہوتا ہے وہ آپ کو مل ہی جاتا ہے۔

اداکارہ اب شادی شدہ ہیں، ساؤتھ کے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی سے ہنسی اور خوشی غائب ہو گئی تھی، جس کے بعد ان کے لیے زندگی میں واپس آنا بھی مشکل تھا، تاہم خود۔ کو سنبھالا اور تامل فلموں سے واپس اینٹری لی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.