قیمت صرف 8 لاکھ ۔۔ ایم جی کی نئی الیکٹرک کار اتنی سستی کیوں؟ نیا ماڈل سب کی پسند بن گیا

image

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے الیکٹرک کار کو آٹو اور مینول کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ زیادہ ایڈوانس آپشن ہے، کسی دوردراز کے سفر پر جانا ہو تو الیکٹرک گاڑی ہی اولین پسند ہوتی ہے۔ ویسے تو الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہی ہوتی ہیں مگر اب آپ کے لیے ایم جی نے ایک سستی گاڑی لانچ کردی ہے جس کی قیمت صرف 8 لاکھ روپے ہے۔ لیکن یہ صرف بھارت میں لانچ کی گئی ہے۔ آٹو فیلڈ ڈیلرز کے مطابق: " ایم جی نے بھارت میں سب سے چھوٹی الیکٹرک کار ایم جی کومِٹ لانچ کی ہے، جس کی ایکس فیکٹری قیمت 7.98 بھارتی روپے ہے جو کہ پاکستان میں تقریبا 27 لاکھ 42 ہزار 3 سو 31 روپے کے قریب بنتی ہے۔ جبکہ پاکستان میں ایم جی کی الیکٹرک ایس یو وی کی قیمت 6250000 روپے ہے۔"

اس نئی الیکٹرک کار کی لمبائی صرف 3 میٹر، اونچائی 1640 ملی میٹر جبکہ چوڑائی 1505 ملی میٹر ہے۔ بیٹری پاور: الیکٹرک کار ایم جی کومِٹ میں 17.3kWh بیٹری، 41 ہارس پاور اور 110 نیوٹن میٹر ہے جوکہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مُلک کی ہر عام و خاص سڑک پر چلنے کے لیے تیار ہے۔

باکسی ڈیزائن کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹ بار موجود ہے، جبکہ دونوں سائیڈ کے شیشوں پر کروم اور پیانو بلیک سٹرپ بھی لگائی گئی ہیں۔ گاڑی کے فرنٹ پر لائٹ کے نیچے چارجنگ پورٹ اور چمکتا ہوا ایم جی کا لوگو بھی لگایا ہے تاکہد ور سے ہی آپ کی گاڑی کی پہچان ہو۔ کالی چھت اور بلیک ٹاپ ( ڈوئل ٹون) کیساتھ سفید، کالا،سبز اور سلور رنگ بھی دیا گیا ہے۔

اس نئے چھوٹے سے ماڈل میں 25 انچ اسکرین، اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کارپلے کے ساتھ انفوٹینمنٹ ڈسپلے بھی ہے. یہاں سکرین ایک آل ڈیجیٹل ڈرائیور ڈسپلے ہے، ڈیش بورڈ بھی نہیں ہے۔ 2 سپوک سٹیئرنگ وہیل جبکہ آگے کی سیٹوں پر ون ٹچ ٹمبل، فولڈ فیچرز اور مینوئل اے سی کنٹرول بھی ہے۔

ایم جی نے گاڑی میں سیفٹی فیچرز کے طور پر ریورس کیمرہ، رئیر پارکنگ سینسر، ڈبل فرنٹ ایئر بیگ بھی دیا ہے۔ اب آپ 8 لاکھ روپے میں یہ تمام ایڈوانس فیچرز بہت آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستانیوں کو اس کے حصول کے لیے اکتوبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.