ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ۔۔ چھوٹی گاڑیاں کتنی سستی، کونسی کار کتنے کی ملے گی؟

image

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے گذشتہ سال جون میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کا ایس آر او 31 مارچ 2023 کو ختم ہونے کے بعد ملک میں چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

گزشتہ دوسالوں میں گاڑیاں کی قیمت میں بے انتہا اضافے کی وجہ سے جو گاڑی 25 لاکھ روپے کی ملتی تھی اس کی قیمت 45 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے 1800 سی سی کاروں کی قیمت میں کمی واقع ہوسکتی ہے تاہم گذشتہ ایک سال میں ڈالر کی قدر میں سو روپے سے زیادہ کا اضافہ ہونے کی وجہ سے ریگولیٹری ڈیوٹی کم ہونے کے باوجود درآمد کی گئی استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں زیادہ کمی ہونے کا امکان کم ہے۔

گاڑیوں کے شعبے کے کچھ ماہر ین کا کہنا ہے کہ گاڑیاں آر ڈی ہٹنے کے باوجود مہنگی رہیں گی اور اس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے۔گذشتہ سال کے مقابلے اب درآمد شدہ 660 سی سی کار کی قیمت میں تین سے چار لاکھ روپے اور 1000 سی سی کار کی قیمت میں پانچ لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ آرڈی ختم ہونے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوسکتی ہے تاہم قیمتوں میں بہت زیادہ فرق نہیں آئیگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.