اپنا ہی دوپٹہ پھینک دیا اور۔۔ کل کے احتجاج میں گرفتار ہونے والی لڑکی کون ہے؟

image

سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ایک ایسی ہی خاتون کارکن کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جو سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھ رہی تھی، آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اپنا دوپٹہ اتار کر سیکیورٹی فورس کے سامنے آںے والی دوشیزہ کو سیکیورٹی فورس نے حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد دوشیزہ کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔

مگر یہ دوشیزہ دراصل پاکستان تحریک انصاف کی ہی کارکن ہیں، جو کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں پرآ گئی تھی۔

بعدازاں خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ میں بحفاظت ہوں، سوشل میڈیا پر بیان میں طیبہ راجہ کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں، مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان واپس چاہیے، مگر سلامتی کے ساتھ۔

لیکن واضح رہے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خاتون کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب خاتون کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار کو اکسایا گیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.