عمران خان نے تشدد کیلئے اکسایا اور ۔۔ کیا حکومت ملک میں ایمرجنسی لگانے جارہی ہے؟

image

حکومت نے عمران خان کی گرفتاری اور رہائی کے بعد پیش آنے والی صورتحال کے بعد حالات مزید بگڑنے پر ملک میں ایمرجنسی لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدالتوں کوشہداء کی یادگار پر حملوں کا سوموٹو لینا چاہیےتھا، کور کمانڈرلاہورکے گھرپرحملوں کا سوموٹو تو نہیں لیا گیا۔

عمران نےگرفتاری سے پہلے ویڈیو پیغام میں ورکرز کو کیا تلقین کی تھی؟ کیا عمران نے کارکنوں کو تشدد کے لیے نہیں اکسایا؟ جلاؤ، گھیراؤ،ان کے لیڈران کی زبان سب کے سامنے ہے، سب نےدیکھا ان کے لیڈراور سابق وزرا کیا کہہ رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے عمران خان سے رویئے پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف،آصف زرداری، فریال، مریم کسی ریسٹ ہاؤس میں نہیں رہے۔ کیا حسن سلوک صرف عمران خان کےلیے مخصوص ہے؟ عدالتیں حکم دیتی ہیں، خواہشات کا اظہار نہیں کرتیں۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ سوموٹونوٹسز، راتوں کوعدالتیں، عمران خان کی خواہشات پرقانون اورآئین پامال ہوا۔ ریسٹ ہاؤس میں سہولیات کا بھی پوچھا جارہا ہے، ملک میں2 معیارکیوں ہیں؟۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم حالات کا تقاضہ ہوا تو ملک میں ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں مجھے ڈنڈے مارے گئے، اسکے بعد کچھ یاد نہیں، جب چاہا یادداشت غائب ہوگئی، جب چاہا واپس آگئی۔

پولیس کی تحویل اورعمران خان کے خیراتی اسپتال کے میڈیکل میں زمین آسمان کا فرق ہے، قوم کوکب تک بے وقوف بنایا جاتا رہےگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.