جوانی کے دوست بڑھاپے میں بھی ساتھ ہیں۔۔ پہچانیں اس تصویر میں موجود دلہا کون ہے؟

image

اکثر مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو ان کا ماضی بھی خوب یاد دلا دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر موجود اس تصویر نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ دلہا کون ہے؟

چہرے پر مسکراہٹ لیے، صحرا سجائے،اور سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کیے، یہ دلہا کوئی عام دلہا نہیں ہے۔ کیونکہ اس دلہے نے پاکستانیوں کے دلوں میں اپنی صلاحیتوں اور دلچسپ و منفرد انداز سے توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

چاہے ٹی وی پروگرام ہو یا پھر ڈرامہ، یا ہو پھر معاشرے کا منفی اور مثبت چہرا، اس مشہور شخصیت نے اپنے دلچسپ انداز اور الفاظ گوئی سے سب کی داد خوب سمیٹی۔

یہ تصویر اس لیے بھی کافی توجہ طلب ہے، کیونکہ اس تصویر میں ماضی کی روایتوں اور خوش گوئی خوب جھلک رہی ہے، جو اب شاید ختم ہوتی جا رہی ہے۔

جس طرح پہلے سب سادہ طریقوں سے شادی بیاہ کی تقریبات منعقد کرتے تھے، خلوص بھی ہوتا تھا اور دکھاوا بھی نہیں۔

تو جناب، بتائیں، کیا آپ اس دلہے کو پہچان پائے ہیں؟ اگر نہیں تو رک جایئے جناب، ہم خود ہی بتا دیتے ہیں کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ انور مقصود ہیں، جو کہ اپنی شادی کے موقع پر خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔

دلہے میاںکے ساتھ ان کے دوست احباب موجود ہیں، جن کے چہرے پر آنے والی مسکراہٹ اس بات کی طرف اشارہ ہے، کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کا یادگار لمحہ ہوگا۔

لیکن دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شادی کے موقع پر یعنی کئی سال پہلے موجود اس تصویر میں موجود دوست آج بھی اپنے دوست کے ساتھ وقت بتاتے دکھائی دیتے ہیں۔ جیسے کہ اس تصویر میں جب وہ عمر کا کافی حصہ بتا چکے ہیں، انور مقصود اپنے انہی دوستوں کے ہمراہ موجود ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.