عورت چاہے ہاؤس وائف ہو یا پھر کوئی کامیاب شخصیت، اولاد کی ترقی اور کامیابی پر خوشی دونوں کو ایک جیسی ہی ہوتی ہے۔
جیسے کہ بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن، وہ ان دنوں اپنی بیٹی کی کامیابی سے بہت زیادہ خوش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، روینہ ٹنڈن کی صاحبزادی راشا تھادانی نے ممبئی حال ہی میں دیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے گریجویشن کی ڈگری مکمل کرلی ہے۔
اس خوشی کے موقع پر روینہ نے 18 سالہ بیٹی کی گریجویشن کی تصویر کو بچپن کی تصویروں اور ویڈیوز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اور ساتھ ہی کیپشن دیا کہ "وقت تیزی سے گزر جاتا ہے، یہ سچ ہے۔"
انکی بیٹی راشا نے بھی اپنے انسٹاگرام کاؤنٹ پر ایک دن قبل اپنی گریجویشن تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں۔