بھارت، زمین کے اندر سے پراسرار و تیز آوازیں، لوگوں میں خوف و ہراس

image

کیرالہ: بھارت کے ایک علاقے میں زمین کے اندر سے آنے والی پراسرار و تیز آوازوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کوٹیم کے ایک علاقے میں زمین کے اندر سے پراسرار اور تیز آوازیں آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن دو مرتبہ وہ پراسرار آوازیں سن چکے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی انہیں پراسرار آوازیں شنائی دی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے اور قرب و جوار میں زمین یا ماحول میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نوٹ نہیں کی ہے۔

ریاست کیرالہ کے جیولوجی اور محکمہ کان کنی کے حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے حقائق جاننے کے لیے متعلقہ حکام کو آگاہی دے دی ہے۔

ناپسندیدہ آواز منہ پر مارنے والا آلہ تیار

واضح رہے کہ جب پہلی مرتبہ علاقے کے لوگوں نے زمین کے اندر سے آنے والی پراسرار آوازوں کی شکایت کی تھی تو متعلقہ محکمے کے حکام نے علاقے کا دورہ کیا تھا لیکن اب وہ ایک مرتبہ پھر علاقے کا دورہ کریں گے کیونکہ علاقہ مکینوں نے دوسری مرتبہ اس کی شکایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.