عام آدمی دودھ پینے سے بھی محروم ۔۔ دودھ فروشوں کی من مانی، قیمت میں کتنا اضافہ کردیا گیا؟

image

آج کل اس ملک میں جسے دیکھو اپنی من مانی کر رہا ہے چاہے پھر وہ کسی چھوٹے پیمانے پر کرے یا پھر بڑے، ہر کوئی اپنا مطلب پورا کرنے کے لیئے عوام کا خون پی رہا ہے۔ کبھی پیٹرول کی قیمت میں راتوں رات اضافہ ہوجاتا ہے تو کبھی کھانے پینے اور پہنے اوڑھنے کی چیزوں میں، ایسے میں عوام کرے تو کیا کرے۔

جیسا کہ کراچی میں دودھ فروش مافیا دوبارہ سے بے لگام ہوگئی، اور ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی میں دودھ مزید 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، اور انتظامیہ اس بار بھی آنکھیں بند کر کے بیٹھی ہے۔

کراچی میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب کوئی بھی اس ناجائز قیمتوں پر ایکشن لینے والا نہیں ہے، ایسا لگتا ہے جیسے عوام کو بھوکے شیروں کے سامنے کھلا چھوڑ دیا گیا ہو۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر پیسے بڑھا دیئے ہیں۔

اس سے قبل فروری میں بھی دودھ کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.