پیسے نہیں دو تو مار دیں گے۔۔ کامیڈین ولی شاہ ڈکیتی کے بعد ڈی ایس پی پر برس پڑے! ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

image

“ڈی ایس پی صاحب بہت مزے سے بولتے ہیں کہ چوریاں یا ڈکیتی نہیں ہوتی۔ بالکل ہوتی ہیں۔ میرے ساتھ ہوئی ہے۔ تم لوگ غریبوں کو مرواؤ گے۔ جھوٹ نہ بولو کہ ڈکیتی نہیں ہوتی۔ اپنے علاقے کی پولیس کو الرٹ کرو اور انھیں کہو کہ کام کریں۔ آپ لوگ منڈی کو نادرن پر لے گئے۔ غریبوں کی ایسی تیسی ہوگئی۔ لوگ جان سے جائیں گے“

یہ کہنا ہے معروف کامیڈین ولی شیخ کا جو گزشتہ روز ناردرن بائی پاس کےقریب ایک ساتھی کے ساتھ ڈکیتی کا شکار ہوگئے۔ ولی شیخ نے اس واقعے کے بعد ایف آئی آر کٹوائی اور ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اپنے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

ولی شیخ کا کہنا ہے کہ ان کا موبائل، 85 ہزار نقد اور گھڑی چھینی گئی جب کہ ان کے ساتھی کا موبائل اور 5 ہزار روپے مسلح افراد چھین کر فرار ہوگئے۔

ولی شیخ کا کہنا ہے کہ پیسے اور چیزیں نہیں دیں گے تو وہ ہمیں مار دیں گے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ڈکیتی کے واقعات میں دن بہ دن تیزی آرہی ہے۔ عید قرباں کے قریب آتے ہی منڈی آنے والے افراد کے ساتھ بھی اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.