آزاد خان نے آج ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کی کراچی پولیس آفس آمد پر ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور دیگر سینئر پولیس افسران نے انہیں شاندار استقبال کیا۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بھی آزاد خان کو سلامی پیش کی۔
آزاد خان اس سے قبل سندھ میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔