جان بچانے کی کوشش میں غلطی، سابق وزیر چل بسے

image

قاہرہ: مصر کے سابق وزیر صحت سرجری کے دوران ڈاکٹروں کی غلطی کے باعث انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے سابق وزیر صحت 68 سالہ ڈاکٹر احمد عماد الدین راضی کی عارضہ قلب کے باعث سرجری میں ڈاکٹروں کی غلطی جان لیوا ثابت ہوئی۔

مصر کے سابق وزیر صحت کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں فوری طور پر مشرقی قاہرہ میں واقع نصر شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹروں نے وزیر موصوف کی سرجری کا فیصلہ کیا۔ سرجری کے دوران طبی غلطی سے سابق وزیر صحت کی جان ہی چلی گئی۔

موجودہ وزیر صحت ڈاکٹر خالد عبدالغفار نے سابق وزیر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر راضی ایک قابل علمی اور تحقیقی شخصیت تھے۔ انہوں نے علم و تحقیق کے میدان میں مقامی اور عالمی سطح پر کئی اہم کارنامے انجام دیئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ ڈاکٹر احمد عماد الدین راضی نے ستمبر 2015 میں وزارت صحت کا قلمدان سنبھالا تھا اور جون 2018 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

ڈاکٹر احمد عماد الدین کا شمار مصر کے مشہور آرتھوپیڈک سرجنوں میں ہوتا تھا وہ اپنے کیریئر کے دوران متعدد کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.