کراچی میں اچانک ببر شیر کہاں سے آگیا؟ ویڈیو دیکھ کو شہری بھی خوفزدہ ہوگئے

image

کراچی کے شہری تو یوں بھی ڈکیتیوں کی وجہ سے رات کے وقت سڑکوں پر نکلنے سے ڈرتے ہیں لیکن اب ان کے خوف میں اضافے کی ایک اور وجہ بھی ہے۔ گزشتہ رات کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ببر شیر کو کھلے عام مٹر گشتی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ببر شیر ایک جگہ مٹر گشتی کررہا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں شیر صاحب بیٹھے ہوئے دکھائی دے آرہے ہیں۔

شیر منہ سے جس طرح کی آوازیں نکال رہا ہے اس سے یہی محسوس ہوتا ہے جیسے وہ کسی تکلیف کا شکار ہے۔ شیر نے کسی پر بھی حملہ نہیں کیا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ خود بھی مدد کی تلاش میں ہے۔

علاقے کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنی حفاظت خود کررہے ہیں البتہ پولیس کو بھی صورتحال سے مطلع کردیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts