اسلام آباد: اے ٹی سی میں سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف عدالتی کارروائی شروع

image

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے باوجود تینوں ملزمان پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے خلاف اشتہاری کارروائی کے آغاز کا حکم جاری کیا۔

عدالت کی ہدایت کے بعد متعلقہ اداروں نے تفتیشی کارروائی تیز کرنے اور ملزمان کی عدم حاضری کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم بھی حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US