ڈاکٹر بیمار مریض کو شفا دینے کے لئے علاج تو کرتے ہی ہیں۔ ایک اچھا ڈاکٹر وہ ہوتا ہے جو مریض سے اس قدر محبت سے پیش آئے کہ وہ اپنی تکلیف ہی بھلا دے۔ ایسا ہی کچھ کیا نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے جنہوں نے مریض کو سکون دینے کے لئے نعت پڑھنی شروع کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند ینگ ڈاکٹرز احتراماً ہاتھ باندھے مشہور زمانہ نعت “فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“ پڑھ رہے ہیں۔ جبکہ سامنے بیٹھے مریض غور سے نعت سن رہے ہیں۔
نجی اسپتال کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو اور ڈاکٹرز کے عمل کو سراہ رہے ہیں۔