تیز رفتاری کا ہرجانہ 6 کروڑ روپے

image

فن لینڈ: یورپی ملک فن لینڈ میں تیز رفتار کار چلانے والے شخص کو ایک لاکھ 95 ہزار 796 ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپین ملک فن لینڈ میں مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانہ خلاف ورزی کرنے والے شخص کی آمدن پر ہوتا ہے۔ فن لینڈ کے رہائشی اینڈرس وکلوئف پر ہونے والے بھاری جرمانہ کی پاکستانی مالیت 6 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

اینڈرس وکلوئف فن لینڈ کے ایک خودمختار آلینڈ جزائر میں تیز رفتار کار چلاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ حد رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی لیکن وہ 82 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلا رہے تھے جس پر پولیس نے انہیں روک کر جرمانہ عائد کر دیا۔

فن لینڈ کے رہائشی پر ایک لاکھ 95 ہزار 796 ڈالر کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 2018 میں وہ 63 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی بھرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اینڈرس بے تحاشہ دولت مند ہیں۔ ان کی ہولڈنگ اور لاجسٹک کمپنیوں کے علاوہ رئیل اسٹیٹ، تجارت، سیاحت اور ہیلی کاپٹر سروس کے کاروبار بھی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.