متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

image

یو اے ای  میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے  ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات سے متعلق اعلان کیا گیا۔

امارات میں وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لیے یوم عرفات اور عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 9 سے 12 ذی الحجہ تک ہوں گی۔

سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کے علاوہ منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک طویل تعطیلات کا لطف اٹھائیں گے ۔

دوسری جانب عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق کہا ہے کہ متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو نہیں ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.