چھوٹی عورت نما بچی اور چھوٹے سے بچے کا بھی سین ۔۔۔ ڈرامہ بے بی باجی میں ثمن اور ولید کی آنکھ مچولی اور چھوٹی عمر کے عشق پر صارفین بھڑک پڑے

image

بچوں کا عشق محبت اب ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے، اگلی نسل کیا یہی سیکھے گی اب؟ فیملی ڈرامے کو بھی بچوں کے لیے عاشقی و معشوقی کی اماجگاہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈرامہ بے بی باجی جس کو سب لوگ پسند تو کر رہے ہیں لیکن اس میں ولید اور ثمن کے غیر ضروری رومانٹک سین کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین عذرا بھابھی کی چالاکیوں، بے بی باجی کی عاجزی، اور جنید کے قاتلانہ لُکس سب کو بھائے مگر ولید کی محبت پر ہر کوئی نالاں نظر آیا۔

چونکہ ان دونوں ستاروں کو ٹی وی پر بچپن سے ہی دیکھا جا رہا ہے اور ابھی اتنی زیادہ عمر ان کی نہیں ہے، اس لیے صارفین ان سے وہ معصومانہ کردار کی امید کرتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چھوٹی عورت نما بچی لگ رہی ہے عینا اور فضل تو ابھی لگ رہا ہے کوئی 7 ویں کا طالبِ علم ہو ۔۔ ولید کے بھائی واصف کی شادی میں ولید کا ثمن کے پیچھے یوں بھاگنا، اس کو گھورنا کچھ نامناسب سا لگ رہا ہے۔ ابھی تو ان کی اٹکھیلیاں کرنے کی عمر ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.