یہ عورت رات کے وقت درختوں سے گلے کیوں ملتی ہیں؟ جنات کا سایہ نہیں بلکہ حقیقت جان کر آپ بھی حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

image

درختوں کا خیال رکھنا اچھی بات ہے یہ ہمارے ماحول کو اچھا خوبصورت، صاف اور فضا کو آلودگی سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہیں لیکنا ن درختوں کو گلے لگا کر آپ کو کیا ملے گا؟

شنگھائی کی ایک خاتون درختوں کو گلے لگانے کو فائدے مند سمجھتی ہیں اور انہوں نے سب کو بتایا کہ ہے آپ بھی یہ کام کریں، آپ ایک بڑی بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

کیشی شیکی نامی خاتون اپریل میں اپنے شوہر کے ساتھ گھر سے نکلی تو ایک درخت سے جا کر لپٹ گئیں اور انہوں نے خود کو پرسکون محسوس کیا۔

خاتون کہتی ہیں کہ میں دعویٰ سے کہہتی ہوں کہ کام کے دباؤ کی وجہ سے میرے کان مستقل بجتے تھے، لیکن جب میں درخت کے تنے سے جا کر لپٹی تو جادوئی طور پر مجھے اس عارضے سے افاقہ ہوا۔ پہلے تجربے نے میرے اندر یہ جذبہ پیدا کی کہ میں نہ صرف دیگر درختوں سے بھی گلے ملوں گی بلکہ اپنی اس کہانی کو دوسروں سے شیئر بھی کروں گی تاکہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انسٹاگرام کے چینی ورژن ژیاشومگشو میں اس کی جانب سے کی گئی یہ پوسٹ وائرل ہوئی۔ اس پوسٹ میں کیشی شیکی کا کہنا تھا کہ شنگھائی شہر کے ایک فاریسٹ پارک میں موجود 1 ہزار سال پرانے درخت کو گلے لگایا تو میں نے بے پناہ سکون اور راحت محسوس کی۔ جب میں حقیقی زندگی کے انسانوں سے ملتی ہوتی یا گلے لگتی ہوں تو ہمیشہ بے چین اور گھبراہٹ کا شکار رہتی ہوں لیکن درختوں سے گلے ملنے پر مختلف احساس ہوا اور یوں لگا کہ وہ خاموشی اور صبر کے ساتھ آپ کو سنتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts