میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے، وہ بے ہوش ہوگئی تھی ۔۔ شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کی گرفتاری سے متعلق اور کیا انکشافات کر دیے؟

image

گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشافات بھی کیے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں، بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، ایمان کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی۔

شیریں مزاری نے بتایا کہ ایمان نے کھانے سے منع کردیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو، ایمان انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔

شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.